چیرمین شب ہتانے کی سمری

رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان

لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ۔ نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کیلئے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو پی سی بی کے 2014 کے آٸین کی بحالی کا ٹاسک دیدیا ہے۔

عمران خان کے دور میں پی سی بی کا نیا آئین منظور کیا گیا تھا جس کے باعث ڈیپارٸمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جس سے سیکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کے باوجود کرکٹ بورڈ میں احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تھا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے