واشگٹن(امت نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی سفیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ وہ 21 سال تک اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے پناہ گزین کے لیے کام کرنے کے بعد سمجھتی ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ ذرا مختلف طریقے سے یہی کام کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ اب وہ پناہ گزینوں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست خدمت میں مشغول رہیں گی اور اپنے ملک سے دور بے گھر ہونے والوں کے مسائل کے حل کے لیے کام جاری رکھیں گی۔
انجلینا جولی نے 21 سال کے دوران 60 سے زیادہ فیلڈ مشن کیے اور پناہ گزینوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے 47 سالہ اداکارہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے انتھک محنت کی۔ وہ مصائب کے شکار نقل مکانی پر مجبور افراد کے ساتھ گھل مل جاتیں اور ان کے مسائل کے حل کی جانب عالمی توجہ دلاتی تھیں