دوحہ(امت نیوز)ارجنٹینا 36 سال بعد فٹ بال کا عالمی چمپئن بن گیا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کامیابی بن گیا۔۔ فائنل میں فرانس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا فیصلہ فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا.لوسیل اسٹیڈیم کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا تاج سر پر سجا لیا
ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔
ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا۔
اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔
ارجنٹینا فٹ بال کا عالمی چمپئن، مزید خبریں
ارجنٹینا کی جیت پر کراچی کے علاقہ لیاری میں بھی جشن
فرانسیسی صدر نے شکست کےبعد اپنے کھلاڑیوں کو گلے لگاکر حوصلہ دیا
صدر عارف علوی کی ارجنٹینا کو فائنل جیتنے پر مبارکباد
میسی کے گولز شاندار تھے تاہم فرانس نے بھی زبردست کھیلا اور دو بار کم بیک کیا، امباپے کی ہیٹ ٹرک لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گی
لیونل میسی کو ٹرافی دینے سے پہلے عربوں کا مخصوص جبہ پہنایا گیا
فیفا کے صدر اور امیر قطر نے فاتح کپتان کو ورلڈ کپ ٹرافی دی، ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا