ایران میں فائرنگ سے پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک

تہران(امت نیوز) ایران میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار وں کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک ہونے والے اہلکار صوبہ زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی ذمہ داری پر مامور اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے سیستان میں مسلح حملہ آوروں نے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کا جواب دینے کے لیے مزید نفری پہنچی جس پر مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ زاہدان میں پاسداران انقلاب کے اہلکار کی چیک پوسٹ میں ایک نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد سے حالات کافی کشیدہ ہیں۔

واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سیستان تک بھی پہنچ گئے اور پاسداران انقلاب کی بھاری نفری کو تعینات کرنا پڑا