فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تاریخ طے پاگئی

کراچی ( اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تاریخ طے پاگئی ہے۔
قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی فروری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جس کی تصدیق خاندانی ذرائع کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر کا نکاح سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا جبکہ رخصتی بعد میں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں مگر کسی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔