اسلام آباد:قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کیلیے عدالت سے رجوع کرے گی ،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایوان میں جانے کا اعلان کیا تواجلاس ملتوی کر دیا گیا ،اسپیکر کے رو برو جانے کااعلان پر اسپیکر چھٹی پر چلے گئے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظوری میں تاخیر کے باعث سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
استعفوں کے لیے اسپیکر کے روبرو جانے کا اعلان کیا تو اسپیکر چھٹی پر چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل تاخیر کے باعث پی ٹی آئی نے اس معاملے پر سپریم کورسٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔