اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہبازشریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
کمیٹی پی سی بی کا 2014کا آئین بحال کرنے کیلئے بھی کام کرے گی، شاہد آفریدی اور شکیل شیخ کمیٹی کا حصہ ہیں
کمیٹی کے دیگراراکین میں گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثناءمیر،ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید بھی شامل ہیں۔
کمیٹی 120روز میں اپنا کام مکمل کرے گی