نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

رمیز راجہ کی رجیم ختم ہو گئی۔نجم سیٹھی

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا۔وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن بعد مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ پہنچ گئی۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی  نے سوشل میڈیا رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  پی سی بی میں تبدیلی  کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ جنونیوں کا شکریہ۔ ہمیں آپ کی نیک تمناوں کی ضرورت ہے۔ہ ابھی کرنے کو بہت سارا کام  ہے۔اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔