ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاؤں گا،۔فائل فوٹو
ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاؤں گا،۔فائل فوٹو

بھارت میں ہونےوالے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کافیصلہ نہیں کیا،رمیزراجہ

لاہور(امت نیوز)رمیز راجہ نے کہاہے کہ بھارت میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔ بائیکاٹ کی بات ایشیا کپ میں شرکت سے انکار پر بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کہی تھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیز راجہ نے  آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں انہیں یقین دلایا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں،بھارت نے ایشیا کپ کےلئے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے اس لیے اس پر دباؤ بڑھانے کے لیے بائیکاٹ کی بات کی تھی

دوسری جانب رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیاکہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔