فائل فوٹو

سندھ میں آٹا مہنگا، محکمہ خوراک نوٹس تک محدود، کارروائی سے گریز

کراچی : سندھ میں چکی کا آٹا 128 روپے فی کلو فروخت ہونے پر محکمہ خوراک نے نوٹس پر اکتفا کرلیا، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، وزیر خوراک مکیش کمار کا کہنا ہےکہ ڈی سی حیدرآباد کو مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور سیکریٹری خوراک کو انکوائری کی ہدایت کی ہے، سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک سندھ بھر میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں، سستا آٹا جنرل اسٹورز پر بھی مہیا کیا جائے، سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے مراکز قائم کئے ہیں، جن کی تشہیر بھی کی گئی تھی تاکہ عوام مستفید ہوسکے۔