ماسکو(امت نیوز) روس کے سابق نائب وزیراعظم یوکرینی فوج کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔
روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران سابق روسی نائب وزیر اعظم بمباری سے زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے سابق نائب وزیر اعظم دمتری روگوزین پیوٹن انتظامیہ کے زیر اثر علاقے کے ہوٹل میں 8 سال سے رہائش پذیر تھے جہاں یوکرین کی جانب سے بمباری کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق روس کے سابق نائب وزیر اعظم بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے آپریشن کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمارت کو روسی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 45 منٹ کر یوکرین کی فوج نے نشانہ بنایا۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔