اسلام آباد: خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سید عدیل حسنین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نوجوان کی شہادت پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔
عارف والا کے نواحی گائوں چک شفیع کے رہائشی ہیڈ کانسٹبیل سید عدیل حسنین اسلام آباد میں 19 سال سے فرائض انجام دے رہے تھے، جمعہ کے روز دھماکے میں شہید ہوگئے۔ پولیس اہلکار سید عدیل حسنین کی شہادت پرعلاقہ سوگوار ہوگیا اور ہر آنکھ اشبار ہوگئی، لواحقین کا کہنا کہ فخر ہے کہ عدیل نے اپنی جان وطن عزیز پرنچھاور کرکے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اورپولیس کی جانب سے سلامی بھی دی گئی۔