الیکشن پیشن گوئی سے نہیں ہوتے،مریم اورنگزیب کا عمران کو جواب

اسلام آباد( اُمت نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پیشنگوئیوں سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

عمران خان کے بیان پر رد عمل میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابات کی مارچ اور اپریل 2024 کی پیشنگوئی کی ہے؟

ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے ڈیل تو آپ ایف آئی کے ڈی جی سے کرنا چاہتے تھے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہائوس میں اغوا کر کے کی، ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے بھی کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ق لیگ کے ساتھ انتخابی اتحاد کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری پیشگوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے،

پی ٹی آئی انتخابات میں ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے، کیونکہ ق لیگ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔