شدید دھند کےباعث ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد (اُمت نیوز) سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے متعدد علاقے میں شدید دھند کا راج،شدید دھند کےباعث بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
شدید دھند کےباعث حد نگاہ کم ہونے سےٹریفک کو موٹرویز کےلیے بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہناہےکہ موٹروےM1 پشاور تا اسلام آباد جبکہ موٹروے M2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے M4بھی دھند کے باعث فیصل آباد تاعبدالحکیم جبکہ موٹروے M5بھی شیرشاہ سے روہڑی تک ٹریفک کیلئے بند ہے