مسیحی برادری دنیا بھر میں آج کرسمس منا رہی ہے
کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ویٹی کن میں کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپوپ فرانسس مسیحی برادری کو امن وآشتی کا پیغام دیا ہے۔
December 25, 2022 · قومی
اسلام آباد(اُمت نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میںبھی مسیحی برادری اپنا تہوارآج منا رہی ہے۔ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقادکیا گیا۔ جہاں مسیحی برادری نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ویٹی کن میں کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپوپ فرانسس مسیحی برادری کو امن وآشتی کا پیغام دیا ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔