بھارتی اداکارہ نے میک اپ روم میں پنکھے سےلٹک کر خودکشی کرلی

نئی دہلی (امت نیوز)بھارت میں 20سالہ اداکارہ نے شو کے سیٹ پر میک اپ روم میں پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی

اداکارہ تونیشا شرما نے جس میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی، اس نے وہیں سے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔

اداکارہ ایک ٹی وی شوعلی بابا۔ داستان کابل میں شہزادی کا کردار نبھارہی تھیں، انسٹا گرام کی اسٹوری کے ساتھ شیئر ویڈیو   وہ میک کرا تے ہوئے بہت پرجوش نظر آرہی تھی ۔

اس نے شو کی ڈیمانڈ کے مطابق میک کرنے والی خاتون سے ہاتھ کی کلائی پر جعلی کٹ بھی بنوایا اور پھر اسے دوسروں کو دکھاتی رہی

تونیشا شرما نے بھارت کے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ بالی ووڈ کی فلموں میں فتور، بار بار دیکھو، کہانی 2 اور سلمان خان کی دبنگ  3میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے

پولیس نے تونیشا شرما کے ساتھ کام کرنے والے اداکار شیزان خان کو تونیشا کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا  ۔
 پولیس کاکہناہےکہ وہ اداکارہ کی موت کے بارے میں قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تفتیش کریں گے جبکہ   سیٹ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ تونیشا کی موت خودکشی کے باعث ہوئی ہے۔