نئی دہلی (امت نیوز)بھارت میں بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونےپر احتجاج کرنے سابق فوجی کو لڑکے اوراس کے گھر والوں نے قتل اور اس کے بیٹے کو زخمی کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بارڈرسیکیورٹی فورس کے اہلکار مِلاجی واگھیلا کو لاٹھیوں اور تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا ۔ بیٹا سر پر شدید چوٹ آنےکےباعث اسپتال میں داخل ہے
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی اہلیہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی، جس میں کہا گیا ہے محلے کے ایک نوجوان نے ان کی نوجوان بیٹی کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ۔ جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر شوہر اور بیٹا لڑکے کے گھر گئے اور احتجاج کیا جس پر ملزم کے باپ اور بھائیوں نے لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس میں شوہر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور بیٹا اسپتال میں داخل ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔