تہران(امت نیوز)ایران نےحکومت مخالفت مظاہرین کے ساتھ نرمی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں برتے گا۔
تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھُلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا، دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی اور دشمن اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکے گا۔
ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہاسا امینی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے خلاف مظاہرے 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔