روس(اُمت نیوز)روس کی بری فوج کے سابق سربراہ جنرل ایلکسی ماسلوف کرسمس کے دن ماسکو ملٹری اسپتال میں اچانک انتقال کرگئےہیں
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابقجنرل ماسلوف 2004 سے 2008 تک روس کی بری فوج کے کمانڈر انچیف تھے اور بعد ازاں نیٹو میں روس کے ملٹری نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں
صدر پیوٹن نے ایک دن پہلے ہی ٹینک کمپنی کا دورہ منسوخ کیا تھا جہاں جنرل ماسلوف انٹرنیشنل سیلز ایمبیسیڈر کے طور پر کام کرتے تھے۔
اس سے قبل ازیں ایڈمرلٹی شپ یارڈز کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر بوزاکوف بھی اچانک چل بسے تھے۔ خفیہ ایجنسی FSB نے اموات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے