سپہ سالار نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔ فائل فوٹو
سپہ سالار نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔ فائل فوٹو

شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، سپہ سالار نے ملک  میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کل بلایا جائے گا۔

اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے اسدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء،عسکری حکام اور سیکیورٹی اداروں کے افسران شریک ہوں گے۔