افغانستان کے صوبہ کنڑ میں اسکول میں دھماکا،متعدد طلبہ جاں بحق

تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

November 28, 2026 · بام دنیا
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں اسکول میں دھماکا،متعدد طلبہ جاں بحق

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں اسکول میں دھماکا،متعدد طلبہ جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اندر سیر میں ایک مڈل اسکول میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد طلبہ جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کنڑ پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان فرید دہقان نے بتایا کہ دھماکا ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے اسکول میں ہوا، جس کے نتیجے میں کئی طلبہ متاثر ہوئے۔ تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت اور جانی نقصان کی درست تعداد سامنے نہیں آسکی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کنڑ صوبے کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ دھماکا کس وجہ سے ہوا اور آیا یہ کسی حادثے کا نتیجہ تھا یا کوئی حملہ کیا گیا۔