پاکستانی ٹیم 9جولائی کو کولمبو پہنچے گی، 2 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلےگی ۔ فائل فوٹو
پاکستانی ٹیم 9جولائی کو کولمبو پہنچے گی، 2 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلےگی ۔ فائل فوٹو

کراچی ٹیسٹ۔ دوسری اننگز میں پاکستان کے2 وکٹ پر77رنز

کراچی:پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 2 وکٹ کے نقصان پر77 رنز بنالیے جبکہ کیویزکی برتری ختم کرنے کیلیے مزید 97 رنز درکار ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر بلے بازعبداللہ شفیق 17رنزاور شان مسعود 10رنز بنا سکے،امام الحق 44 اور نعمان الی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں،نیوزیلینڈ کی جانب سے اش سوڈھی اورمائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔