کراچی(امت نیوز)سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں
تقریبات کا آغاز جمعہ کی شب رسم حنا سے ہورہا ہے، وہ ناصر نصیر خان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں۔
عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی گھر میں شادی کی مصروفیات کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے اور اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے کے وقفہ کے بعد کا کھیل دیکھا۔ان کے ساتھ ان کے چھوٹے داماد اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی تھے