پشاور(اُمت نیوز)کےپی کےحکومت نمونیا کی عام بیماری پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔اسپتالوں میں نمونیا کی بیماری سےجاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 175ہوچکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں153 بچے،لیڈی ریڈنگ میں12اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں10 بچے جاں بحق ہوئے ہیں
ترجمان کا کہنا ہے کہ نمونیا سے متاثر 447 بچوں کو صرف خیبر ٹیچنگ اسپتال میںلایا جاچکا ہے، متاثرہ بچوں کا علاج جاری ہے۔