بیلاروس(اُمت نیوز)بیلاروس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے بیلاروس کی حدود میں آنے والا میزائل مار گرایا ہے۔
میزائل صبح10 بیلا روس کی سرحدی حدود میں داخل ہوا۔فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو داخل ہوتےہی مار گرا یا ۔
بیلاروس کی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کا میزائل بیلاروس کی حدود میں اس وقت آیا جب روس کی طرف سے یوکرین میں میزائل حملے کیے جا رہے تھے۔