بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی

بھارت :بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےحادثہ دہلی ہائی وے پر اتر کھنڈر کے قریب پیش آیاہے۔بھارتی وکٹ کیپر گھر واپس جا رہے تھے۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ چوٹیں ماتھے اور ٹانگ پر آئی ہیں
عینی شاہد کا کہناہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔
بھارتی پولیس کا کہناہے کہ رشبھ پنت خود گاڑی چلا رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہوں نے شیشے توڑ کر باہر نکل کر جان بچائی، اس دوران وہ جھلسنے کے باعث زخمی بھی ہوئے۔