فرانس نے زیر حراست افغان فوجی افسران کی گرفتاری کیلیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیا ہوا تھا۔فائل فوٹو
فرانس نے زیر حراست افغان فوجی افسران کی گرفتاری کیلیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیا ہوا تھا۔فائل فوٹو

سربیائی پولیس نے سابق افغان آرمی جنرل کو گرفتار کرلیا

بلغراد:سربیا کی پولیس نے سابق افغان آرمی جنرل اور ماہر نشانہ باز اہلکار کو گرفتار کرلیا، دونوں سابق افغان افسران کو ملک کے شمال میں موجود مہاجر کیمپ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ فرانس نے زیر حراست افغان فوجی افسران کی گرفتاری کیلیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں پولیس نے کہا کہ کیمپ میں 109 افراد موجود تھے، زیر حراست افغان فوجی افسران مختلف جرائم کے الزامات میں فرانس کو مطلوب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے خودکار رائفل، اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔