کراچی (اُمت نیوز)ایم کیو ایم کےسینئر رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے اقدام کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ مختلف قیادتوں کے انتخابات میں خاطر خواہ نتائج نہیں آئے ہیں
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نےاپنی جانب سے اقدام کیا ہے، خالد مقبول صدیقی غیر متنازع کنوینر ہیں اور رہیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ اگر یہ اتحاد ہوتا ہے تو بہتری کی اُمید ہوسکتی ہے۔