لاہور ( اُمت نیوز )پنجاب کے مختلف علاقوں میںدھند کے باعث اہم شاہرائیں بند کردی گئیں ہیں۔
موٹر ویز پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب جبکہ موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ہرن مینار تک بند کیا گیا ہے۔
موٹر وے حکام کا کہنا ہے جی ٹی روڈ پر حد نگاہ بھی کم ہے شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں تا کہ حادثات سےبچا جا سکے