کراچی(اُمت نیوز)این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قاتل کی ساتھی کے ہاتھوں پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلشن اقبال کے قریب پیش آیا ہے۔ملزم جمعہ خان عرف لالی قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔
خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گلشن اقبال میں اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ مارا کر کارروائی کی۔
چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے دوران ان کا اپنا ساتھی جمعہ خان گولی لگنے جاں بحق ہوگیا
ملزم جمالی گوٹھ کا رہنے والا تھا اور انتہائی سفاک جرائم میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 719/2022 درج ہے