برطانیہ(اُمت نیوز) برطانیہ میں کینسر کی بیماری میں مبتلا شخص آزمائشی طور پر تندرست ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریض گریٹر مانچسٹر کا رہنے والا ہے۔ رابرٹ گلین کی عمر 51 برس ہے۔
رابرٹ گلین کا کہنا ہے کہ کینسر کی بیماری وجہ سے مجھے بہت تکلیف کا سامنا تھا ،مجھے کندھے میں شدید درد رہتا تھا ۔درد کی وجہ سے مجھے ساری رات نیند نہیں آتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے کہاجہاں آزمائشی ادویات نے ان کی کینسر کو ختم کردیا تھا۔
آزمائشی ادویات کے بے مثال نتائج سے اب کینسر کے ہزاروں مزید مریضوں کے شفا پانے کی اُمید بھی پیدا ہوگئی۔