نان بائیوں کا حکومتی منظوری کے بغیر ہی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی(اُمت نیوز) راولپنڈی میں نا ن بائیوں نے انتظامیہ کی منظوری بغیر ہی روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
قیمتوں میں 5،5 روپے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نان بائیو کے من مانے ریٹ کے بعد 20 روپے والا نان25 اور 15روپے والی روٹی 20روپے کی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے اجازت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اجلاس بلا لیا ہے ۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے نان کی قیمت 35 روپے اور روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔