آسٹریلیا اور کینیڈا نے چین سے آنیوالوں پر ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

چین(اُمت نیوز)چین میں کورونا وائرس کیسز کے بڑھنے پر مختلف ممالک تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں
آسٹریلیا اور کینیڈا نے چینی مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کی شرط عائد کردی ہے۔
اس سے قبل امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت کئی ممالک بھی چینی مسافروں پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔
مسافروں کو چین، مکاؤ اور ہانگ کانگ سے روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوں گے۔
ادھر کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ چینی مسافروں کو منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کا عارضی اقدام 30 دن تک جاری رہے گا اور یہ پابندی چین کے دوسرے شہروں کےمسافروں پر بھی لاگو ہوگی۔