جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

کوہاٹ:حادثے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں وین اور ڈمپر کے ہولناک تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ درہ آدم خیل میں ٹنل کے قریب وین اور ڈمپرمیں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور5زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

ریسکیو ذرائع کاکہناتھا کہ وین کرک سے پشاور جارہی تھی کہ ٹنل کے باہر مچھلی سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی،جا ںبحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور کرک صابر آباد کے رہائشی تھے ۔