سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اورگردو نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق طریف میں درجہ حرارت 0،القریات میں2،حائل میں5 ،عرعر2 اور سکا کا میں 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بارش کے دوران عمر ہ زائرین طواف کر تے رہے ۔بارش ہونے کی وجہ سے مسجد کا تعمیراتی کام بھی عارضی طور پر روک دیا گیاہے
اس کے علاوہ تبوک اور نیوم میں برف باری سے پہاڑی علاقوں میں سفیدی چھاگئی۔