برطانیہ (اُمت نیوز)برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے نے اپنی آنے والی کتاب میں لکھا ہے کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی میں نے 25 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
شہزادہ ہیری کا اپنی کتاب میں مزید کہناتھا کہ میں نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 6 فضائی مشن کیے ہیں۔ افغانستان میں دوران ڈیوٹی ہلاکتوں پرمجھے کوئی افسوس نہیں ، میں فخرمحسوس کرتا ہوں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے کتاب میں شہزادہ ولیم سے متعلق بھی انکشافات اور الزامات ہیں