لاہور؛ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے اجلاس میں خطاب کے دوران چوہدری پرویزالٰہی پر مبینہ طور پرکرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدعنوانی کے باعث میری شہرت کا گراف دن بدن نیچے جا رہاہے، اب مزید برداشت نہیں کر سکتا۔
ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ارکان وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے پرمجبور کریں جس کے بعد اسمبلی کو تحلیل کیا جائے۔
ہمارے منہ نہ کھلوائیں،ق لیگ اراکین
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق )کے اراکین نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر پرسخت ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے منہ نہ کھلوائیں، الزام لگانے سے پہلے بشریٰ بی بی اور ملک ریاض کی جانب سے لاہور ماسٹر پلان کے اربوں کھربوں کا حساب دیں۔