وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ تاہم دونوں وزرا اسمبلی میں داخل ہوگئے۔
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ پنجاب اسمبلی پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔
سیکیورٹی اسٹاف کاکہناتھا کہ گاڑی گیٹ پر کھڑی ہو گی،سینئر حکام نے ہدایات جاری کی عطا تارڑ اندر نہیں جا سکتے ۔
معاون خصوصی نے کہاکہ آج کہا گیا وفاقی وزرا پنجاب اسمبلی نہیں آ سکیں گے،یہ وزرا کو کیسے روک سکتے ہیں ،رانا ثنا اللہ بھی آئیں گے اور دیگر لیڈران بھی آئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔
نجاب اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ کسی وفاقی وزیر کی اسمبلی داخلے پر کوئی پابندی نہیں، وزرا کو روکنے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے۔