دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا پواینٹس ٹیبل جاری کیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سپرلیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کا 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔
Pakistan have moved into second place on the ICC @CricketWorldCup Super League standings 📈
More on #CWCSL 👉 https://t.co/wGJb3Ay3zx pic.twitter.com/ywaGQL1hmX
— ICC (@ICC) January 10, 2023
اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ 2 ون ڈے میچز میں کامیابی گرین شرٹس کوٹاپ پوزیشن پر پہنچادے گی۔