دوسرا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرادیا۔ سیریز 1-1 سے برابر

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 79رنز سے شکست دے دی  ۔مہمان ٹیم کے 261رنز کے جواب میں قومی ٹیم 182رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔

نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بلا سنبھالا  اور پاکستان کو جیت کے لیے 262رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں ایک گیند قبل 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کونوے 101 اور کین ولیم سن نے85 رنزکی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور بالاخر پوری ٹیم 182رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی