فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا محتاط آغاز کیا،فائل فوٹو
فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا محتاط آغاز کیا،فائل فوٹو

تیسرا ون ڈے،پاکستان کے 4 وکٹوں پر191 رنز

کراچی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ون ڈے میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 36 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر191 رنز بنائے ہیں۔ فخر زمان شاندار سنچری بنا کررن آئوٹ ہو گئے،حارث سہیل 6 رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا محتاط آغاز کیا، لیکن دونوں کی شراکت داری صرف دو اوورز تک ہی رہ سکی ،لوکی فرگوسن نے شان کو صفر پر پویلین روانہ کر دیا۔

 کپتان بابر اعظم  صرف چار رنز بنا کر مائیکل بریسول کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان 77رنز بنا کر سوڈھی کا شکار بنے۔