بلدیاتی انتخابات کی کوریج ،صحافی بھی مشکلات کا شکار رہے

کراچی(رپورٹنگ ٹیم) بلدیاتی انتخابات کی کوریج کے دوران صحافیوں کو مشکلات کا سامنا بھی رہا۔ پولیس اور پولنگ عملے نے الیکشن کمیشن کے پاس کو ماننے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی کے پولنگ اسٹیشن خاتون پاکستان کالج میں پولیس اور پولنگ عملے نے الیکشن کمیشن کے پاس کو ماننے سے انکار کردیا۔ خاتون پاکستان کالج میں موجود پولیس اور پولنگ عملے نے صحافیوں کو الیکشن کوریج سے روکنے کی کوشش کی ۔ اسی طرح ضلع جنوبی اور غربی کے چند پولنگ اسٹیشن میں صحافیوں کو پاسز کے باوجود داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔