لاہور(اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے کیلئے غور شروع کردیا ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی شاہد آفریدی کے بعد اب راولپنڈی ایکسیرپس شعیب اختر کی صلاحیتوں سے بھی فائد ہ اٹھانے کا سوچ رہی ہے۔
پی سی بی حکام نے شعیب اختر کی رضا مندی معلوم کرنے کیلئے ان سے باقاعدہ طور پر بھی رابطہ کیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو گرین سگنل دینے پر انہیں کچھ دنوں میں اہم ذمہ دار ی د ی جا سکتی ہے۔
سابق فاسٹ بولر بہت جلد لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات بھی کریںگے
جس میں انہیں نئی ذمہ داریوں کی پیشکش ہوسکتی ہے ۔