کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نےکہاہےکہ بلوچستان اسمبلی مدت پوری کرےگی اسے کسی صورت توڑا نہیں جائے گا
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیکراسمبلیوں میں بھیجا ہے، جب تک وہ وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہیں اسمبلی کو کسی صورت برخاست نہیں کریں گے، حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں لیکن اسمبلی کو رہنا چاہئے۔
قدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں جام کمال کی حکومت تبدیل کرنے میں ارکان اسمبلی نےاہم کردارادا کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے رتی برابر ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اگر معاملے میں مداخلت کرتی تو جام حکومت شاید تبدیل نہ ہوتی، عمران خان نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ سیاسی رہنماؤں کا پارٹیاں تبدیل کرنا معمول کی بات ہے، البتہ بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی خاص فرق نہیں۔