شاہین آفریدی دوبارہ میدان میں اترنے کیلئے تیار

لاہور(اُمت نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹر بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث کھیل سے دور رہنا میرا لیے مشکل ترین تھا۔مکمل فٹنس کیلئے سخت محنت کررہا ہوں
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے مجھے کافی کچھ سکھا دیا ہے۔ فاسٹ بولرز کیلئے فٹنس برقر ار رکھنا کافی مشکل ہے۔رننگ اور بولنگ کیساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہاہوں۔پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنا میرا مشن ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، پنڈی اور ملتان میں ہورہاہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندر نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔