کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں نوجوان کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکوؤں کی شہریوں نے درگت بنادی،مشتعل افراد نے ڈکیتوں کر پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ایک شہری نے فائرنگ کرکے ملزمان کو زخمی کردیا، پولیس نے اعلی افسران کو کارگردی دکھانے کے لیئے مقابلہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 30 سالہ نوجوان رفاقت ولد منور زخمی ہوگیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے لگے،تاہم وہاں موجود ایک شہری نے فائرنگ کرکے ملزمان کو زخمی کردیا، اس دوران علاقہ مکین ملزمان پر ٹوٹ پڑے اور انہیں پکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان کے لوگوں کے چنگل میں جانے کی اطلاع پر پولیس فوری طو پر موقع پر پہنچی اور زخمی ملزم سلمان اور عبداللہ کو لوگوں کے چنگل سے نکال کر اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ۔