اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو
اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دیے جائیں،اسد عمر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ سندھ بلدیاتی الیکشن کو کئی بار ملتوی کیا گیا،انہوں نے مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ بنایا،بہت سے پولنگ اسٹیشنز پر عملہ ہی نہیں پہنچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن صبح دھاندلی شروع ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما امجد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ کیسے ایک ہزارووٹ پولنگ اسٹیشن لائے گئے۔ ویڈیو پردھاندلی کرنے والوں کے بجائے امجد آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔ امجد آفریدی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اوران کے بھائی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔

اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدترین دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا۔ کراچی کے خلاف انتہائی خوفناک گیم کھیلا جا رہا ہے۔ ہرطریقے سے کراچی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت میں بھی جن کو کراچی والوں نے  ووٹ دیا ان کومینڈیٹ نہیں دیا گیا۔جماعت اسلامی کی بھی سیٹیں چھینی گئی ہیں۔کراچی کےاس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام رہا ، مستعفی ہوناچاہیے ۔

اسد عمر نے کہاکہ کراچی والوں کو دیوارکے ساتھ لگا جا رہا ہے ،کراچی میں نیا بلدیاتی الیکشن کرانا چاہیے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومتی مشینری کے ذریعے لوگوں پر دباﺅ ڈالا گیا،یہ جتنا بھی ظلم کرلیں احتجاج جاری رہے گا۔