حلقے میں پولنگ26 فروری کو ہوگی۔فائل فوٹو
حلقے میں پولنگ26 فروری کو ہوگی۔فائل فوٹو

این اے 193 ضمنی انتخاب، ن لیگ کا عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 193 راجن پور ون سے عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حلقے میں پولنگ26 فروری کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 193 راجن پور ون کی نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن نے مذکورہ نشست کیلیے شیڈول جاری کردیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجن پور کی نشست پر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،(ن) لیگ نے میدان میں عمار لغاری کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جعفرخان لغاری کی دسمبر 2022 میں وفات کے بعد این اے 193 کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔