اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو مزید سرپرائز دینے کی تیاری کر لی ، نجی ٹی وی کے مطابق وفاق نے پی ٹی آئی کے مزید 30 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی کا 20 جنوری کو ہونے والا اجلاس 27جنوری کو طلب کیا ہے،جبکہ آئندہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پروزیز اشرف جلد ہی پی ٹی آئی کے مزید 30ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کا استعفیٰ منظو رکیا تھا۔