دونوں جماعتیں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔۔فائل فوٹو
 دونوں جماعتیں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔۔فائل فوٹو

برف پگھلنے لگی،پیپلز پارٹی کا وفد ادارہ نور حق پہنچ گیا

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے بعد ماحول کو کشیدہ صورتحال سے بچانے کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جماعتِ اسلامی میں پہلا باضابطہ رابطہ ہو گیا۔

پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کراچی کے مرکز ادارۂ نورِ حق پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں سعید غنی ، نجمی عالم، امتیاز شیخ اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کراچی کی قیادت و رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات اور میئر کراچی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔